17 فروری 2014 - 20:30
ویانا میں ظریف اور ایشٹن کی ملاقات

ایران وزیر خارجہ محمد جواد ظريف نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کے نئے مرحلے سے پہلے یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین ایشٹن سے ملاقات کی ہے.

ابنا: پیر کو ظريف اور ایشٹن نے ایران اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل رکن ممالک اور جرمنی کے درمیان مذاکرات کے نئے دور کے موقع پر آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں رات کے کھانے پر ملاقات کی.ایرانی وزیر خارجہ اور یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ نے منگل سے شروع ہو رہے مذاکرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا.پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، ویانا مذاکرات میں نئے اور پیشرفتہ سینٹریفیوژوں اور اراک کے ہیوی واٹر ری ایکٹر پر بات چیت ہوگی .اس سے پہلے وزیر خارجہ نے تاکید کی تھی کہ ایرانی مذاکرات کار ٹیم کا سب سے اہم مسئلہ ملت ایران کے حقوق کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے حتمی مذاکرات کے حوالے سے امریکا حکام کے بیانات، اعتماد سازی میں مددگار ثابت نہیں ہوں گے۔

.......

/169